انڈے کے حجم جتنے اولے، آزاد کشمیر میں طوفانی ژالہ باری نے تباہی مچا دی

لاہور (نیوز ڈیسک) انڈے کے حجم جتنے اولے، آزاد کشمیر میں طوفانی ژالہ باری نے تباہی مچا دی، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کے بعد سے گزشتہ رات سے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق سال کے سب سے گرم ترین مہینے جون کے آغاز کے بعد ملک کے بیشتر علاقے قیامت خیز گرمی کی لہر کی لپیٹ میں تھے۔تاہم اب کئی روز سے جاری ناقابل برداشت ہیٹ ویوو کا زور جمعہ کی شب کو ٹوٹ گیا، شہریوں کو بالآخر سکھ کا سانس لینے کا موقع ملا۔ بتایا گیا ہے کہ مغربی ہواوں کا سسٹم ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہونا شروع ہو گیا ہے۔

جمعہ کی شب کو ملک کے کئی علاقوں میں آندھی کے بعد گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اس وقت پنجاب میں لاہور سمیت کئی شہروں سے بارش اور ژالہ باری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ سندھ میں بھی کراچی اور دیگر شہروں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان ، مردان ، بونیر، دیر،شانگلہ اورکوہستان میں پیرتک وقفے وقفے سے بارش کاامکان ہے،بارشوں سیگرمی کی شدت میں کمی کاامکان ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل جاری محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 11 جون سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ بارشوں کا یہ سلسلہ 11 جون سے 14 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، بالائی خیبر پختو نخوا اورشمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواوئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسائے گا۔ جبکہ بارشوں کے اس سلسلے کے بعد بھی رواں ماہ میں مزید بارشوں کے سلسلوں کی آمد کی نوید سنائی گئی۔بتایا گیا کہ جون کے آخری 2 ہفتوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بہتر رہے گا۔ جون کے آخری 2 ہفتوں کے دوران بارشوں کے 2 سے 3 سلسلوں کی آمد کی توقع ہے۔ مزید بتایا گیا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں برف پگھلنے کے سلسلے میں بھی تیزی آئے گی، جس باعث دریاوں میں پانی کی سطح بہتر ہو جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button