گدھوں کی تعداد میں اضافہ،مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو ذمہ دار قراردیدیا

اسلام آبا (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ گدھوں کی تعداد میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہے۔چالیس سال پارلیمنٹ میں گزارے ہیں،بجٹ کو بہت اچھی طرح سمجھتا ہوں۔وقف املاک بل چلنے نہیں دیں گے۔بجٹ میں جھوٹ بول کر ملبہ شوکت ترین پر ڈال دیا گیا۔اب ہر اجازت FATF دے گی۔بلاول کے بیان پر شکایتیں ہیں۔پوچھا تو اپوزیشن بکھر جائے گی۔معشیت جمود کا شکار ہے یہ صلاحیت ہی نہیں رکھتے کہ معیشت کو بہتر کر سکیں۔بجٹ اور اعداد و شمار غلط پیش کیے گئے۔24 جولائی کو سوات میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

پی ڈی ایم کے جلسے بتائیں گے کہ عوام اب بھی اپوزیشن کے ساتھ ہیں اور حکومت کی رخصتی چاہتے ہیں۔قوم کے ساتھ غلط بیانی کی گئی اور مبلہ شوکت ترین پر ڈال دیا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے پی ٹی آئی دورحکومت میں گدھوں کی تعدادمیں اضافے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گدھوں کی تعداد میں اضافے کا ذمہ دار عمران خان ہیں۔واضح رہے کہ اقتصادی سروے رپورٹ سال 2020-21 کے مطابق موجود حکومت کے دور میں گدھوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جمعرات کو جاری اقتصادی سروے رپورٹ سال 21 -2020 میں دلچسپ اعداد و شمار پیش کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف حکومت کی3 سال کے دوران ملک میں 2 لاکھ گدھے بڑھ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2018-19 میں ملک میں گدھوں کی تعداد 54 لاکھ تھی، جو سال 2020-21 میں بڑھ کر 56 لاکھ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب گائے کی تعداد 37 لاکھ اور بھینسوں کی تعداد میں 24 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔جاری رپورٹ میں بھیڑ، بکریاں اور اونٹوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ بتایا گیا ہے۔ گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہ ہو سکا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button