شہر اقتدار میں مشہور ہے کہ فردوس عاشق مردوں سے بھی گندی باتیں کرتی ہیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اینکر انیقہ نثار نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان بہت متنازعہ باتیں کرتی ہیں۔وہ اکثر ایسی باتیں کرتی ہیں جو کسی مہذب خاتون یا مہذب مرد کو زیب نہیں دیتیں،وہ ایسی باتیں اکثر کرتی رہتی ہیں۔اسلام آباد میں اور اکثر مرودوں میں یہ بات مشہور ہے کہ فردوس عاشق اعوان مردوں سے بھی گندی باتیں کرتی ہیں، حقیقت میں تو نہ ہی کسی مرد اور نہ کسی عورت کو یہ باتیں کرنا زیب دیتی ہیں۔ایسی باتیں انسان کی تربیت ظاہر کرتی ہیں۔اور پھر آپ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اپنی تربیت ظاہر کرتی ہیں۔

اینکر کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے ماضی کے بیانات کا بھی حوالہ دیا گیا جس میں ان کی سیاستدان کشمالہ طارق اور اے سی سونیا صدف کے ساتھ تلخ کلامی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کا رویہ بہت الارمنگ ہے اور وزیراعظم عمران خان کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے۔اگر عمران خان نے نوٹس نہ لیا گیا تو پھر سمجھا جائے گا کہ جو عمران خان نوجوان اور تعلیم کی بات کرتے ہیں وہ تربیت کو کچھ نہیں سمجھتے۔تمام لیڈران کو اپنے رہنماؤں کو تہذیب تمدن کے دائرے بتانا ہوں گے۔۔واضح رہے کہ ایک ٹی وی شو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے پی پی رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مارا تھا۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مندوخیل اپنے ہوش میں نہیں تھے، شکر کریں میں نے اس کی زبان نہیں کھینچ لی ۔جب دیکھا کہ قادر مندوخیل اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہیں تو جاوید چوہدری کو کہا کہ 15 پر کال کر کے پولیس کو بلائیں۔ جبکہ قادر مندوخیل نے اپنے ایک بیان میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کے بارے میں سُن رکھا تھا لیکن مجھے اتنا اندازہ نہیں تھا کہ وہ اس حد تک پہنچ سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کی تربیت ایسی ہو گی میری تربیت ایسی نہیں ہے کہ میں ایسے لوگوں کو جواب دوں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button