پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی بجٹ، ن لیگ کے رہنما مفتاح اسماعیل بھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تعریف وہ جو اپوزیشن کرے، سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے اعتراف کیا کہ حکومت نے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی روایات تو ٹیکس ‏لگانےکی تھی لیکن اس بجٹ میں ایسا نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مجوودہ حکومت براہ راست ٹیکسزنہیں لگا رہی لیکن بالواسطہ ٹیکسز ‏بڑھیں گے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرکے حکومت نے گاڑیوں کی کمپنی کوفائدہ ‏دیا ، سوچ رہا تھا حکومت تنخواہوں میں 20 فیصداضافہ کرے گی

لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے موجودہ حکومت کو فائدہ ہوا ، زرمبادلہ ذخائربڑھے ہیں جو ‏خوش آئند بات ہے، کورونا کی وجہ سےٹریول کم ہو گیا ہے جس کی وجہ سےزرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا، ‏میں تو چاہتا ہوں گروتھ بڑھے لیکن مشکل ہی لگتا ہے۔مفتاح اسماعیل کے اس بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیا اور کہا کہ مفتاح اسماعیل تنقیدی ‏موڈ سے نکلیں گے تو حکومتی اقدامات کی تعریف کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما محمد زبیر بھی حکومت کی تعریف کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ترسیلات زر بڑھنے کی اہم وجوہات کورونا صورتحال، بیرون ممالک سفری پابندیاں اور حج اور عمرے پر لوگوں کا نہ جانا بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کا کریڈٹ پی ٹی آئی حکومت کو بالکل دوں گا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 22-2021ء کا بجٹ پیش کیا۔ وفاقی بجٹ کا حجم 8 ہزار 487 ارب روپے ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button