خدا کا شکر ہے، یہ مشکل وقت تھا گزر گیا، ہم نے اپنی بے گناہی ثابت کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی ۔اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے عدالت میں کہا کہ خدا کا شکر ہے، یہ مشکل وقت تھا گزر گیا۔مہنیوں کی طویل تفتیش کے بعد ایف آئی اے نے گرفتار نہ کرنے کو تسلیم کر لیا ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم نے قانون کا سامنا کیا ہے۔لاکھوں کاغذات ایف آئی اے کو جمع کرائے۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ ایف آئی اے نے ہماری بے گناہی کو تسلیم کیا ہے۔ایف آئی اے کو لاکھوں دستاویزات پیش کیں۔ان ایف آئی آرز کا بجٹ سے کوئی تعلق نہیں،

ہم نے اپنی بے گناہی ثابت کر دی۔ خیال رہے کہ جہانگیرترین اور علی ترین نے درخواست ضمانت واپس لے لی ہے۔عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کارروائی عدالتی اجازت سے مشروط کر دی ۔ مذکورہ ملزمان کے خلاف کسی کارروائی سے پہلے ایف آئی اے کورٹ سےاجازت لینا ہوگی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانگیر ترین اور علی ترین کی گرفتاری درکار نہیں۔ یہ ادارہ بنیادی انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے۔ ابھی ہم ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی۔عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں ملزمان کو آج تک گرفتاری سے روک رکھا تھا۔ مالیاتی فراڈ کیس میں جہانگیر ترین،علی ترین اورداماد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق جہانگیر ترین نے داماد کی کاغذ کی بند فیکٹری کے اکاؤنٹ میں اربو ں روپے منتقل کیے۔ بند فیکٹری میں منتقل رقم بعد ازاں فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے سے روک دیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button