زبیرعمر ترسیلات زر میں اضافے پر حکومتی کارکردگی کے معترف، بھرپور کریڈٹ دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیاسی مخالفین ایک دوسرے کی خامیاں نکالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، لیکن اگر کوئی سیاسی مخالف حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت واقعی ہی اچھا کام کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ ترسیلات زر بڑھنے کی اہم وجوہات کورونا صورتحال، بیرون ممالک سفری پابندیاں اور حج اور عمرے پر لوگوں کا نہ جانا بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کا کریڈٹ پی ٹی آئی حکومت کو بالکل دوں گا تاہم

یہ یکلخت نہیں ہوا بلکہ ہمارے دور حکومت میں ہونے والے 30 فیصد اضافے کا تسلسل ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ ایکسپورٹ 8 سال پہلے والی پوزیشن پر ہے جسے 3 سال میں بڑھنا چاہئیے تھا جو نہیں ہوا جبکہ ٹیکس محصولات میں بھی اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے۔حکومت بری معاشی صورتحال کی وجہ کورونا قرار دے رہی ہے مگر گذشتہ حکومتوں میں بھی زلزلے اور سیلاب جیسے حالات پیش آتے رہے ہیں اور جب ہم حکومت میں آئے تھے اس وقت روز بم دھماکے بھی ہورہے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ 3 سال میں نجکاری سے متعلق صفر فیصد کام ہوا ہے جبکہ خود موجودہ وزیرخزانہ پہلے پی ٹی آئی حکومت کے بارے میں کہتے رہے ہیں کہ اس نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔زبیرعمر نے کہا کہ عمران خان نے قرضوں سے متعلق کمیشن کا اعلان کیا تھا مگر ابھی تک اس کی رپورٹ نہیں آئی اور نہ ہی کبھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ 2023ء کی بات کررہے ہیں لیکن پہلے 2021ء کے ضمنی الکشن کے نتائج تو دیکھ لیں جس میں انہیں چاروں صوبوں میں شکست ہوئی، دوسری بار حکومت میں آنے کے بیانات ان کی خوش فہمی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button