شدید گرمی کے باعث تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے

پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے گرمی کی لہر کے باعث پرائمری اور مڈل اسکول دو روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے باعث پرائمری اور مڈل اسکولز 11 اور 12 جون کو بند رہیں گے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ گرمی کی وجہ سے ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں جس کے تحت ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز میں حاضری صبح 7 بجے سے 10 بجے تک ہو گی۔پرائمری اسکولز کھلے یا بند رکھنے کا فیصلہ 13 جون کو کیا جائے گا۔

میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو صرف وہی مضامین پڑھائے جانے کی ہدایت کی ہے جس میں وہ امتحان دیں گے۔دوسری جانب گرمی کی شدت میں اضافے اور سکولوں میں بچوں کے بے ہوش ہونے کے واقعات کے بعد پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے، سکول صبح سات بجے لگیں گے اور ساڑھے گیارہ بجے چھٹی ہوگی۔صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں پنجاب بھر کے تمام سکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا اعلان کیا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے بھی دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق حکمت عملی واضح کردی ہے، دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی سے لیے جائیں گے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 26 جولائی سے لیے جائیں گے۔ رواں سال صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔ امتحانات پڑھائے گئے 60 فیصد سلیبس کے تحت لیا جائے گا۔ پیپرز کا دورانیہ 2 گھنٹے ہوگا، پرچے میں ایم سی کیوز 50 فیصد، مختصر سوالات 30 فیصد اور 20 فیصد مکمل سوالات کرنے ہوں گے۔ رواں سال پریکٹیکلز نہیں لیے جائیں گے۔تمام تدریسی اور غیرتدریسی عملے کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button