صبح سویرے انتہائی افسوسناک خبر، 47افرادلقمہ اجل بن گئے، ہر آنکھ اشکبار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس سے 47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 576 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 499، سندھ میں 3 لاکھ 26 ہزار 413، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 35 ہزار 383، بلوچستان میں 26 ہزار 84، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 682، اسلام آباد میں 82 ہزار 1 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 675 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک

بھر میں اب تک ایک کروڑ 37 لاکھ 45 ہزار 973 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 483 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 73 ہزار 543 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 841 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 576 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 457، سندھ میں 5 ہزار 196، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 194، اسلام آباد میں 769، بلوچستان میں 292، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 560 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button