سعودی عرب نے مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے سعودی عرب نے 90 کروڑ ریال قرضے کی حامی بھرلی، سعودی ترقیاتی فنڈ نے مہمند ہائیڈرو پاور ڈیم کے لئے 90 کروڑ 10 لاکھ سعودی ریال کے رعایتی قرضے کی منظوری دے دی ، پاکستان کو يہ مالی معاونت 25 سال كى مدت كے ليے 2 فیصد کی انتہائى سستی شرح سود پر فراہم کی جائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان سے ملاقات کی، جس میں سعودی سفیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ كامياب دورۂ

سعودی عرب کے بارے میں وزیر اقتصادی امور کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی ترقیاتی فنڈ کی جانب سے مہمند ہائیڈرو پاور ڈیم کے لئے 90 کروڑ 10 لاکھ سعودی ریال کی منظوری دے دی گئی ہے، پاکستان کو يہ مالی معاونت 25 سال كى مدت كے ليے 2 فیصد کی انتہائى سستی شرح سود پر فراہم کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے دوسرے جاری ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے پر بھی اتفاق کیا جب کہ وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے سعودی سفیر کو مہمند ڈیم کی مد میں ملنے والے قرض کو تیزی سے استعمال کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ حکومت ملک میں قابل تجدید ، ماحول دوست اور سستی توانائی بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔اسی طرح پاکستان میں ایک اور بڑا ڈیم تعمیر ہوگا، 300 میگا واٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے ، جہاں حکومت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ، منصوبے کیلئے پاکستان کو 300 ملین ڈالرز ملیں گے ، کیوں کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں سستی بجلی کی پیداوار کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں اور دہائیوں بعد ملک میں ایک ساتھ کئی بڑے ڈیموں کی تعمیر پر توجہ کی مرکوز کی گئی ہے، اس وقت دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر جاری ہے، جب کہ مزید حکومت ڈیموں کے مزید منصوبوں کے آغاز کیلئے کوشاں ہے ، اسی سلسلے میں خیبرپختونخواہ کے سیاحتی مقام بالاکوٹ میں 300 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے آغاز کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کیلئے حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان فنانسنگ ایگر یمنٹ پر دستخط کئے گئے جس کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک اس منصوبے کی تعمیر کیلئے آسان شرائط پر 300 ملین امریکی ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، اس قرضے کی واپسی کی مدت 27 سال ہو گی ، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر تعمیر کیا جائے گا ، منصوبے پر کل85 ارب روپے کی لاگت آئے گی اور یہ 6 سالوں کی مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button