جنوبی افریقہ کی خاتون کی جانب سے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ ، حقیقت سامنے آگئی

کیپ ٹاون ( نیوز ڈیسک )جنوبی افریقہ کی خاتون کی جانب سے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دینے کے دعویٰ کی حقیقت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک برطانوی اخبار کی جانب سے شائع کردہ خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس دعوے نے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا تھا۔بتایا گیا کہ 37 سالہ جنوبی افریقہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دیا ہے۔ گوسیام تامارا سیٹھول نامی خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پہلے بھی جڑواں بچوں کو جنم دے چکی ہیں،

جبکہ اب ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز ایک ہسپتال میں 7 بچوں اور 3 بچیوں کو جنم دیا۔ ان تمام 10 بچوں کی پیدائش بذریعہ آپریشن ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ اب ڈاکٹرز نے مکمل چھان بین کے بعد 37 سالہ خاتون کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں بچوں کو جنم دینے کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد خاتون کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔ڈاکٹرز کی جانب سے ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش کی تصدیق کیے جانے کیے جانے کے بعد انسانی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون نے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دیا۔ اس سے قبل مراکش میں ایک خاتون نے ایک ساتھ 9 بچوں کو جنم دیا تھا۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے صارفین کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے انتہائی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ کیا واقعی کسی خاتون کیلئے ایک ساتھ 10 بچوں کو جنم دینا ممکن ہے؟۔اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نارمل طریقے سے حاملہ ہونے والی خواتین اتنی بڑی تعداد میں ایک ساتھ بچوں کو جنم نہیں دے سکتیں۔ اس طرح کے کیسز فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کرانے کے نتیجے میں سامنے آتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق مذکورہ طریقہ علاج کی مدد سے خواتین جلد حاملہ ہو جاتی ہیں۔ جبکہ خاتون کی جانب سے 10 بچوں کو جنم دینے کے حوالے سے یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ ایک ساتھ اتنے بچوں کی نارمل ڈلیوری نہیں کی گئی بلکہ آپریشن کے ذریعے ان کی پیدائش ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button