فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر مندوخیل کو ٹی وی شو کے دوران تھپڑ جڑدیا، ویڈیو وائرل

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) جاوید چودھری کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے عبدالقادرمندو خیل نے وقفے کے دوران نہ صرف مجھے گالیاں دیں بلکہ میرے مرحوم والد کو بھی برا بھلاکہا۔انہوں نے نہ صرف مجھے ہراس کیا،دھمکی دی بلکہ میرے والد کو گالیاں دیں اور مجھے شدید دھمکیاں بھی دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہے وہ مکمل نہیں ہے بلکہ میں چینل سے گزارش کروں گی کہ پوری ویڈیو شیئر کی جائے تاکہ عوام تک یہ حقائق پہنچیں کہ مجھے کس طرح سے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا گیا۔عبدالقادر نے مسلسل میرے خلاف فحش زبان استعمال کی اور میرے والد کے خلاف نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

مندوخیل کی جانب سے اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے اور دھمکیاں دینے کی بنا پر میں نے سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھایا۔میں اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کروں گی کہ 62اور63کے تحٹ نہ صرف وومن ہراسمنٹ بلکہ ڈیفا میشن کے کیس کے حوالے سے بھی فیصلہ کروں گی کیونکہ قانونی چارہ جوئی کرنا میرا حق ہے۔کبھی باکسنگ،کبھی موٹر سائیکلنگ تو کبھی کرکٹ فردوس عاشق اعوان ہر فن مولا ہیں۔اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صوبائی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پیپلز پارٹی کے راہنما عبدالقادر مندو خیل کو ایک ٹی وی شو کے دورا ن بحث میں گرما گرمی ہونے کے بعد تھپڑ جڑ دیااور ساتھ ہی غلیظ قسم کی گالی بھی دے ڈالی۔لڑائی ہونے کے بعد شو کو آف ایئر کر دیا گیا مگر فریقین کے درمیان لڑائی عروج پر پہنچ گئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں جبکہ فردوس عاشق اعوان نے عبدالقادر مندوخیل کے منہ پر زور دار تھپڑ دے مارااور فریق دوم نے بھی فردوس عاشق اعوان کا بازو مروڑ ڈالا۔یاد رہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بھی سیالکوٹ کے اتوار بازار کا وزٹ کرنے کے دوران بھی انہوں نے ناقص اور گلے سڑے پھل دکان پر موجود ہونے کی بنا پر غصے ہو کر وہاں کی لیڈی اسسٹنٹ کمشنر کو نہ صرف کھری کھری سنا دی تھیں بلکہ انہیں بھی گالیوں سے خوب نوازا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف خوب ٹرینڈ بھی چلایا گیا تھا۔تاہم وزیراعظم عمران خان کو اسسٹنٹ کمشنر

کے خلاف رپورٹ دیے جانے کی بنا پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں ہو سکی تھی۔جبکہ نج ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں ں ے پیپلز پارٹی کے راہنما کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے لکھا کہ جاوید چوہدری صاحب کے ٹی وی شو میں پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے۔قادر مندوخیل کی غلیظ زبان اور گالیوں کو اس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھے غلیظ گالیاں بکی گئیں۔ ایسے بدتہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ لوگ سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں۔ قادر مندوخیل کے اس رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائیگی! ایکسپریس ٹی وی سے درخواست ہے کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائیں!

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button