دردانہ صدیقی کا ڈہرکی ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے ڈہرکی ٹرین حادثے میں عظیم جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خونی حادثے نے پوری فضا کو غمزدہ کردیا ہے، سوگوار لواحقین کے غم میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین کے حادثات رکنے کا نام نہیں لے رہے مگر بدقسمتی سے حکمران حادثات کے روک تھام کے عملی اقدامات کے بجائے ایک دوسرے پر سیاسی الزام تراشیوں سے بعض نہیں آرہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ حادثے کی صورت میں استعفیٰ مانگتے نہیں تھکتے تھے، آج وہ خود حادثات کے بعد ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں، قوم کو ان سفاک ظالموں کو پہچاننا ہوگا۔ دردانہ صدیقی نے مطالبہ کیا کہ حادثے کے ذمہ دار عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ متاثرین کی ہر مکن مدد یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button