بابراعظم بڑااعزاز اپنے نام کرکے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ قائم کرکے ملک کا نام روشن کر دیا ۔ 2019ء کے آغاز کے بعد سے بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل مقابلوں کے ساتھ ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں میں بھی سب سے زیادہ رنز سکور کرچکے ہیں ۔ بابراعظم نے 2019ء کے بعد سے اب تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 26 اننگز میں 1004 رنز بنائے ہیں، ان کا سب سے زیادہ سکور 122 رنز تھا جب کہ انہوں نے اس دوران 10 نصف سنچریاں سکور کیں ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اتنے ہی عرصے میں 24 اننگز میں 992 رنز بنائے ، ان کا بہترین سکور 94 رنز تھا۔آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ 943 رنز کے

ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں ، یہ رنز انہوں نے 26 اننگز میں سکور کیے، ان کا سب سے زیادہ سکور 95 تھا جبکہ انہوں نے بابراعظم اور کوہلی کی طرح 10، 10 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔اس عرصے میں ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 3461 رنز بنانے کا سہرا بھی بابراعظم کے پاس ہے۔ رپورٹ کے مطابق 26 سالہ بابراعظم کی دو فارمیٹس میں بالترتیب 41.33 اور 49.44 کی اوسط ہے۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں صرف بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان کی بیٹنگ اوسط بابراعظم سے زیادہ ہے ۔ ادھر ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں اوسط کے لحاظ سے صرف آسٹریلین بیٹسمین ڈیوڈ وارنر پاکستانی کپتان سے آگے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button