یااللہ رحم فرما! دن کے آغاز میں ہی افسوسناک خبر، 77افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 77اموات اور 1 ہزار118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز کی شرح2.54 فیصد ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار453 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 36ہزار131ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 44ہزار987 ہے اور8لاکھ 69 ہزار691 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار397 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار164، خیبرپختونخوا 4 ہزار 170، اسلام آباد 766،

گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 291 اور آزاد کشمیر میں 558 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار871، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار928، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار 31، سندھ 3 لاکھ 25 ہزار110، بلوچستان 25 ہزار961، آزاد کشمیر 19 ہزار 566اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار664 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 244 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 869,691 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button