یااللہ رحم ، کراچی جانے والی ایک اور ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

پشاور (نیوز ڈیسک)پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل بڑے حادثے سے بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ گدو اسٹیشن کے قریب خیبر میل پٹڑی سے اُتر گئی۔ خیبر میل کی اسپیڈ کم ہونے کی وجہ سے کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ بوسیدہ بوگی اور ٹریک کی وجہ سے بوگیاں پٹڑی سے اُتر جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ ریلوے انتظامیہ کی نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے ٹرین حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا تھا جس میں گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی تھی۔ ملت ایکسپریس کی

بوگیاں الٹ کر دوسرے ٹریک پر جا گریں۔ مخالف سمت سے آنے والی سرسید ایکسپریس بوگیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 35 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہوئے۔سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد گذشتہ روز 65 سے زیادہ ہو گئی تھی جبکہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبد اللہ نے سرکاری طور پر حادثے میں اب تک 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ۔ دوسری جانب مقامی صحافیوں نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 65 سے بھی زیادہ ہے۔واضح رہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی گئی ہے ۔ جس میں کہا گیا کہ حادثہ اپ ٹریک کی پٹڑی کا ویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹنے سے پیش آیا۔ پٹڑی کا جوائنٹ ویلڈنگ سے جوڑا گیا تھا جو ٹوٹا ہوا پایا گیا۔ جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث ملت ایکسپریس کی 12 بوگیاں پٹڑی سے گر گئیں۔ سرسید ایکسپریس ڈاؤن ٹریک پر گری ہوئی کوچز سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے باعث سرسید ایکسپریس کا انجن اور چار کوچز پٹڑی سے گر گئیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button