کراچی کی معروف شخصیت اور ملک ریاض نے کوڑیوں کے بھائو زمین لیکر ہیروں کے دام بیچی،سینئرصحافی کا انکشاف

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ یہ ملک طاقتورں کے لیے ہے۔انہوں نےبحریہ ٹاؤن کراچی میں پیش آنے والے حالیہ واقعے سے متعلق تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہی زمین 12 ہزار ایکڑ سے آگے نہیں جائے گی اب یہ ایک فیز 26 ہزار ایکڑ پر پہنچ گئے،گذشتہ دو ماہ سے ان زمینوں کی قیمتیں بہت بڑھ رہی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک ریاض ماضی کے حکمرانوں کے بہت قریب تھے اور موجودہ حکمرانوں سے بھی قریب ہیں۔عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ احتجاج میں لوگوں کو لانے کے لیے تین سے چار کروڑ لگا ہے۔

کیوں کہ ایسا کر کے ملک ریاض کے ساتھ ساتھ کسی اور کو بھی پیغام دیا گیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر ہاؤسنگ سوسائٹی کے اصل مگر مچھوں کو پکڑ لیا جائے تو پاکستان کا قرضہ جولائی کے مہینے میں ختم ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک ریاض کے ساتھ ساتھ کراچی کی ایک معروف شخصیت بھی ان کی پارٹنر ہے۔26 ایکڑ زمین کوڑیوں کے بھاؤ لے کر ہیروں کے دام بیچی جا رہی ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بحریہ ٹاؤن کراچی میں مشتعل افراد نے حملہ کیا اور جلاؤ گھیراوَ کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن کے اطراف حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے۔ مظاہرین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ زمینوں سے جبری بے دخلی کے معاملے پر پاکستان پپپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کو معاونت اور سرپرستی حاصل ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رینجرز اور پولیس کی بھاری تعداد نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف دھرنے کے لیے جانے والے قافلوں کو سعید آباد کے قریب ٹول پلازہ پر روک لیا، جس کے نتیجے میں شدید جھڑپیں ہوئیں اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، بعد ازاں مظاہرین نے بحریہ ٹاؤن میں قائم پراپرٹیز، متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی ، جبکہ مظاہرین کی جانب سے سڑک پر بھی ٹائر نذرآتش کیے جانے کے ساتھ ساتھ بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دروازے کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button