فرانسیسی صدر میکرون کو شہری نے تھپڑ مار دیا ، ویڈیو وائرل ہوگئی

پیرس(نیوز ڈیسک) فرانس کے صدر میکرون کو فرانسیسی شہری نے تھپڑ ماردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ڈروم ریجن کے دورے پر تھے جہاں انہیں ایک 43 سالہ شخص نے اس وقت تھپڑ جڑدیا جب وہ میڈیا سے بات چیت کرنے کیلئے آتے ہوئے عوام سے ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھ رہے تھے ، واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے شخص سمیت 2 افراد کو فوری گرفتار کر لیا تاہم شہری کی جانب سے میکرون کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون ایک شخص سے ہاتھ ملا رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران وہ ان کا ہاتھ پکڑ کر ناصرف انہیں تھپڑ رسید کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ 43 سالہ فرانسیسی شہری نے تھپڑ مارتے وقت اپنے ملک کے صدر کے نظریات اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بھی لگایا ، اس موقع پر فرانسیسی صدر کی سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں کے میکرون کو فوری اپنے حصار میں لے لیا جب کہ تھپڑ مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button