پاپا نے ماما کو مار کر گھر میں دفنایا، بچوں نے پولیس کو مخبری کر دی، گھر سے نعش برآمد

لاہور (نیوز ڈیسک) شوہر نے سابق بیوی کو قتل کر کے لاش دفنا دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہرنس پورہ کے علاقے میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر 40 سالہ خاتون سابق شوہر کے ہاتھوں قتل ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ زینب کو قتل کر کے سابق شوہر گھر میں ہی دفنا رہا تھا۔مقتولہ کے بچوں کی نشاندہی پر لاش برآمد کر لی گئی ہے۔بچوں نے پولیس کو بتایا کہ پاپا نے ماں کو مار کر گھر میں دفنایا۔زینب کو سابق شوہر یوسف اور دیور اعجاز نے قتل کیا۔مقتولہ نے طلاق لے کر دوسری شادی کی تھی۔پہلے شوہر نے صلح کا کہہ کر خاتون کو گھر بلایا اور وہاں قتل کر دیا۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے لی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔جبکہ لاہور میں ہی اور واقعے میں ایک شہری نے مبینہ طور پر شادی سے انکار پر ایک خاتون پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ جھلس گئیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اس وقت مفرور ہے اور گرفتار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔متاثرہ خاتون کی مدعیت میں انہیں اسے پہلے دھمکی دینے والے شہری کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 336 بی کے تحت فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی، جس کے مطابق ملزم نے ان پر جوہر ٹاؤن میں حملہ کیا۔ خاتون نے کہا کہ وہ صبح تقریباً 8 بجے کام کرنے جا رہی تھیں تو ملزم اور ایک نامعلوم شخص کو دیکھا جو جاگوار چوک کے قریب موٹر سائیکل پر انتظار کر رہے تھے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے خاتون کو اس گھر تک لے جانے کی پیش کش کی جہاں وہ کام کرتی ہے اور انکار پر اس نے اسٹیل کے جگ پر رکھا ہوا تیزاب ان پر پھینک دیا جس کے نتیجے میں خاتون کا چہرہ، گردن اور ہاتھ بری طرح جھلس گئے۔حملے کے بعد خاتون فوری طور پر اپنے گھر چلی گئیں اور ان کے بھائی نے انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا۔خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم ان کے ساتھ جبری شادی کرنا چاہتے تھے اور جب ان کی جانب سے انکار کیا گیا تو دھمکیاں دینے لگا کہ وہ انہیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button