آن لائن فرائیڈ چکن آرڈر کرنے والی خاتون کو تلا ہوا تولیہ بھیج دیا گیا، ویڈیو وائرل

منیلا(نیوز ڈیسک) فلپائن کے شہر منیلا میں آن لائن فرائیڈ چکن آرڈر کرنے والی خاتون کو تلا ہوا تولیہ بھیج دیا گیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں فلپائن کے شہر منیلا سے تعلق رکھنے والی خاتون ایلیک پیریز نے بتایا کہ اس نے شہر کی معروف فاسٹ فوڈ چین سے فرائیڈ چکن آرڈر کیا تاہم ڈیلیوری کے بعد جب اس نے چکن کا ٹکڑا کاٹنے کی کوشش کی

وہ اس میں ناکام رہی کیوں کہ وہ کافی سخت تھا ، جس کے بعد اس نے فرائیڈ چکن توڑنے کیلئے ہاتھوں کا استعمال کیا اور جب وہ ٹوٹا تو وہ فرائیڈ چکن کی بجائے ایک تلا ہوا تولیہ تھا۔فلپائنی خاتون ایلیک پیریز کی جانب سے اپنی فیس بک پوسٹ کے کیپشن میں اس سارے واقعہ کو انتہائی پریشان کن قرار دیتے ہوئے ناصرف اس سارے معاملے کی تصاویر بلکہ ویڈیوز بھی شیئر کی گئیں ، جو کہ دیکھتے دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوگئیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button