وفاقی حکومت آئندہ سے پیسہ سندھ حکومت کے بجائے سندھ کے عوام پر خرچ کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاق سے جو پیسہ سندھ گیا اس سے سرے محل بنا، ڈائمنڈ کے نیکلس بنے، دبئی میں ٹاور کھڑے ہوئے اور فرانس میں جائیدادیں خریدی گئیں، وفاقی حکومت نے آئندہ سے پیسہ سندھ حکومت کے بجائے سندھ کے عوام پر خرچ کرنے کا فیصلہ کر لیا- تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاق عوام کے لیے رقم خرچ کرے گا، حکومت سندھ کے لیے نہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے جو پیسہ سندھ گیا اس سے سرے محل بنا، ڈائمنڈ کے نیکلس بنے، دبئی میں ٹاور کھڑے ہوئے اور فرانس میں جائیدادیں خریدی گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے

والے وفاقی وزیر نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو وفاق کے جواب سے زیادہ سیاسی بیان دینے کی جلدی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان نے سندھ میں دو تاریخی پیکیجز کا اعلان کیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ وفاق کا دیا ہوا پیسہ سندھ میں نہیں لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی این ایچ اے پر وفاق سے سوال پوچھ رہی ہے لیکن خود پیپلز پارٹی نے موٹر ویز بنانے پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 2018 سے پہلے کے تین سال کے وفاق کی جانب سے سندھ کے منصوبوں کے لیے رقم دیکھ لیں۔ ناہوں ںے دعویٰ کیا کہ ہماری حکومت کے تین سالوں میں سندھ کے منصوبوں کے لیے 32 فیصد زائد رقم رکھی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ساڑھے 6 ارب روپے سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے منصوبے کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حیسکو کے منصوبوں کے لیے 5 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ سندھ کی جامعات کے لیے 8 ارب کی رقم رکھی گئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے منصوبے کو ہم نے مکمل کیا اور 98 ارب روپے ادا کیے۔ انہوں ںے کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی منظوری ہوگئی ہے جس پر 200 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے موٹر ویز بنانے پر ایک روپیہ خرچ نہیں کیا اور این

ایچ اے پر ہم سے سوال پوچھ رہی ہے؟ انوہں ںے کہا کہ عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے ہیں۔انہوں ںے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت سندھ کارڈ استعمال کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان وہ وزیر اعظم ہیں جنہوں نے سندھ کے لیے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا۔ انہوں ںے کہا کہ کراچی کے نالوں پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ گرین لائن منصوبہ ستمبر تک مکمل ہونے جارہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button