پاکستان میں مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کورونا کے دوران مہنگائی 4.29 فیصد اور بنگلا دیش 5.54 فیصد تک قابو کرنے میں کامیاب، پاکستان میں مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 10.9 فیصد پر پہنچ گئی- تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم کی خودداری کو داؤ پر لگادیا۔حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کورونا وائرس کی وبا کے دوران مہنگائی کو 4.29 فیصد اور بنگلہ دیش 5.54 فیصد تک قابو کرسکتا ہے تو پاکستان میں یہ شرح 10.9 فیصد کیوں ہے،

پی ٹی آئی حکومت ملک میں مہنگائی کا الزام آئی ایم ایف پر لگا کر اپنی نااہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتی، عمران خان کی حکومت نے سخت شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے قوم کی خوداری کو داؤ پر لگادیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سرپرستی میں کام کرنے والی مافیا نے صرف تین ماہ میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں 110 فیصد تک بڑھائیں، مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھا کر پی ٹی آئی اشرافیہ نے اربوں روپے کمالئے اور اب افسوس ناک طور پر قیمتیں کم کرکے اس کا کریڈٹ بھی لیا جائے گا، عوام کی جیبوں میں پیسہ نہیں اور عمران خان بجٹ میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو اربوں روپوں سے نوازنے کا منصوبہ بنارہے ہیں، بدترین اقتصادی بحران میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بجٹ میں 96 ارب روپوں سے نوازنے کا عمران خان کا منصوبہ عوام دشمن ہے، وزیراعظم دھاندلی سے منتخب ہونے والے اپنے اراکین اسمبلی پر اربوں روپے لٹانے کے بجائے عوام کی فلاح و بہبود پر خزانے کی رقم خرچ کریں، واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال کے اختتام پر ملک میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد رہی۔حکومت نے اس سال کے بجٹ تخمینے میں اسے 6.5 فیصد تک رکھنے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم حکومت پاکستان کے مڈ ٹرم بجٹ سٹریٹجی پییر کے مطابق اس سال افراطِ زر 8.7 تک رہنے کا امکان ہے اور اسے اگلے سال مزید کم کر کے آٹھ فیصد اور اس سے اگلے سال 6.8 فیصد تک لایا جائے گا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی حالیہ دنوں میں جاری کردہ رپورٹ میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح کے بلند سطح پر رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button