حکومتی حکمت عملی نے کام کردکھایا، پنجاب میں کورونا کی شرح صرف کتنے فیصدرہ گئی، خوشخبری

لاہور ( نیوز ڈیسک)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا شرح 2 فیصد کےقریب ہے ، ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا شرح میں مزید کمی آ سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں ویکسین لگ رہی ہے، اس کا کوئی نقصان نہیں ہے ، پنجاب میں بھی کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے ، ہرضلع میں ویکسین موجود ہے، کوشش ہے کہ ہر دیہی و شہری علاقے میں ویکسین پہنچا دیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کورونا کی شرح 2 فیصد تک آ گئی، جس کی بناء پر پارکس اور مزارات کھول دیئے ہیں

تاہم انڈور شادیوں پر پابندی ختم نہیں ہوئی ، اس کے علاوہ ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن اور رات 8 بجے کے بعد تجارتی سرگرمیوں پر پابندی بھی تاحال برقرار ہے کیوں کہ ایس او پیز پر عمل کرکے ہی کورونا سے نجات مل سکتی ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 10 فیصد ہو گئی ہے جہاں ایک دن میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مزید 76 افراد جاں بحق ہوگئے ، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 1 ہزار 629 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں اس وقت فعال کورونا کیسز کی تعداد 48 ہزار 937 ہے جب کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار140ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button