تحریک انصاف کی باغ میں تاریخی ریلی ،راجہ قدیر کا باغ پہنچنے پر بھرپو استقبال

باغ (بیورو رپورٹ ) تحریک انصاف کا سونامی باغ سے ٹکرا گیا، باغ کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی، تحریک انصاف کے بانی رہنما راجہ عبدالقدیر سینکڑوں گاڑیوں کےقافلے کے ساتھ باغ میں داخل، ارجہ، مہاجر کیمپ، ،منگ بجری ،ہاڑی گہل، نعمان پورہ، باغ، ملوٹ اور بیس بگلہ میں جگہ جگہ استقبال، ہزاروں کارکن ریلی میں شریک ہوئے، زمان چوک سے باغ پل تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، سینکڑوں گاڑیاں اور موٹر سائیکل ریلی میں شریک ہوئے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی رہنما راجہ عبدالقدیر کا باغ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا، بانی رہنما تحریک انصاف کو ریلی کی صورت میں ہاڑی

گہل سے بیس بگلہ لایا گیا،ریلی میں سیکڑوں گاڑیوں کے ساتھ ساتھ شدید بارش کے باوجود درجنوں موٹر سائیکل بھی شریک ہوئے، ارجہ ، مہاجر کیمپ، منگ بجری، باغ، نعمان پورہ اور ملوٹ میں جگہ جگہ کارکنوں نے زبردست استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچاور کیں اور ہار پہنائے، کارکنوں نے عمران خان، بیرسٹر سلطان اور راجہ عبدالقدیر کے حق میں نعرے بھی لگائے ، ارجہ پہنچے پر تاجر رہنماؤں نے راجہ قدیر کا استقبال کیا اور وہاں سے درجنوں گاڑیاں ریلی میں شامل ہوگئیں،منگ بجری اور ہاڑی گہل میں بھی کارکنوں کی بڑی تعداد نے سردار خالد محمدود ، راجہ ہارون ایڈووکیٹ سردار افتخار مغل ،راجہ آفتاب ،راجہ عبدلحفیظ کی قیادت میں راجہ عبدالقدیر خان کا استقبال کیا، سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے میں ریلی ہاڑی گہل سے نعمان پورہ اور پھر باغ شہر میں پہنچی ، باغ سے موٹر سائیکل ریلی اور درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ریلی میں شریک ہوا، آبائی علاقے بیس بگلہ پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوے راجہ قدیر کا کہنا تھا کہ آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے، عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے، تحریک انصاف اقتدار میں آ کر باغ کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ باغ تحریک انصاف کا مظبوط قلعہ بن چکا ہے، آئندہ الیکشن میں روائتی سیاستدانوں کو بدترین شکست سے دوچار کریں گے،تحریک انصاف کو باغ میں مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے ، تحریک انصاف کے تمام کارکنان عمران خان کے وژن کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار کریں،آئیندہ الیکشن میں بیرسٹر سلطان کی قیادت میں باغ کی تینوں سیٹیں جیت کر عمران خان کو تحفے

میں پیش کریں گے ،انہوں نے کہا باغ میں کسی بھی پارٹی رہنما سے کوئی اختلاف نہیں ہے پارٹی نے جس کو بھی ٹکٹ دیا اسکے ساتھ ملکر الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے ، راجہ قدیر کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے وسطی باغ کی عوام کا استحصال کرکے اپنی تجوریاں بھری ،قومی خزانہ عوامی فلاح پر خرچ کرنے کے بجائے اپنے کاروبار پر لگانےوالوں کا کڑا احتساب کریں گے ،تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کے وژن اور پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں باغ سے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدمات کرے گی ،ضلع باغ کا سیاحتی اعتبار سے پاکستان کے خوبصورت اضلاع میں شمار ہے ،باغ کو سیاحت کا مرکز بنا کر نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کریں گے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button