دوران امتحان طالبہ کے بچے کو دودھ پلانے والے پروفیسر نے لوگوں کے دل جیت لیے

افغان دارالحکومت میں کابل یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کی تصویر وائرل ہوئی جس میں انہیں ایک بچے کو گود میں اٹھائے دودھ پلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتے امتحان کے دوران ایک طالبہ جو کہ 4 ماہ کے بچے کی ماں تھی اس نے اپنے روتے ہوئے بچے کو چپ کرانا چاہا اور اپنا پرچہ چھوڑ دیا۔

یہ سارا ماجرا دیکھ کر امتحان کے دوران موجود انویجی لیٹر پروفیسر نے آگے بڑھ کر اس بچے کو اپنی گود میں اٹھا لیا اور اسے فیڈر کی مدد سے دودھ پلانے لگے جب کہ بچے کی ماں سے کہا وہ آرام سے اپنا پرچہ حل کرے۔ مگر کمرہ امتحان میں موجود کسی اور شخص نے پروفیسر کے اس عمل کی تصویر بنا لی اور اسے انٹرنیٹ پر شیئر کردیا۔

اس تصویر کی مدد سے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے پروفیسر کے عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ نرگس نورزئی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ یہ افغانستان سے سامنے آنے والی 2020 کی سب سے اچھی تصویر ہے جس میں کابل یونیورسٹی کے پشتو ڈیپارٹمنٹ کے اس ٹیچر کو بچے کو سنبھالتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ اس کی ماں پرسکون طریقے سے اپنا پرچہ حل کر رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button