پنجاب میں آج سے کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دیدی گئی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں آج 17 مئی سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفٓصیلات کے مطابق این سی او سی کے فیصلوں کے بعد پنجاب حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں تمام کاروبار آج سے کھولے جا سکیں گے، تاہم تمام کاروباری سرگرمیاں شام بجے بند کردی جائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں میں پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکے گی، تاہم لاہور اور راولپنڈی سمیت 21 اضلاع میں شادیوں پر مکمل پابندی ہوگی، اور تمام شادی ہالز، مارکیز بند رہیں گی، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے

صرف ٹیک اویز سروس کی جاسکے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام سنیما گھر، تھیٹرز اور 21 اضلاع میں مزارات بھی مکمل بند رہیں گے، تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا، جب کہ کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ 20 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔دوسری جانب خیبرپختونخواحکومت نے 17 مئی سے صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق تمام کاروباری مراکز اور دکانیں 17 مئی سے کھل جائیں گی جو رات8 بجے بند ہوا کریں گی، تمام سرکاری ونجی دفاتر 17 مئی سے معمول کے مطابق کھلیں گے اور فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 16 مئی سے 50 فیصد سواریوں کے ساتھ بین الاضلاعی روٹس اور اندرون شہر چل سکے گی۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن مراکز، دودھ، دہی کی دکانیں، کال سنٹرز، یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے کے مراکز رات 8 بجے کی پابندی سے مستثنی ہوں گے، تاہم ہر قسم کی ثقافی، سماجی و مذہبی اور میوزیکل انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، جب کہ ریستورانوں میں کھانے پینے پر پابندی رہے گی اور صرف ٹیک اوے سہولت ہوگی، دیگر تمام شعبہ جات سے متعلق ہدایات 19 مئی کو این سی او سی اجلاس کے بعد جاری کی جائیں گی اور احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button