عید کے بعد پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ،76افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث آج مزید 76 افراد جاں بحق ہوگئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 379 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 877,130 ہوگئی ، جن میں سے اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد68 ہزار 819 ہے، جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے 30 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے ،
جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 379 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، اور پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 877,130 ہوگئی ہوچکی ہے ، پاکستان میں اب تک سندھ میں کورونا کے 2 لاکھ 98 ہزار 078 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 662 ہے ، صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا کے ایک لاکھ 26 ہزار 787 مریض سامنے آچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 79 ہزار 123 ہوچکی ہے ، صوبہ بلوچستان میں یہ تعداد 23 ہزار 831 بتائی گئی ہے ، جب کہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 231 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 418 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 76 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 19 ہزار 543 ہوچکی ہے ، کورونا کی وجہ سے پاکستان میں سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 9ہزار 125 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 753 بتائی گئی ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 3 ہزار644 افراد کا انتقال ہوا ، وفای دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا 716 افراد کی جان لے گیا ، جب کہ گلگت بلتستان میں 107 مریض کورونا سے جاں بحق ہوگئے ، اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں کورونا کی وجہ سے اب تک 253 اور آزاد کشمیر میں 508 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button