30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں 30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسین رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ، این سی او سی نے عوام سے ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی ہے ، جب کہ پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن کے مراکز دوبارہ کھل گئے ہیں ،

اس کے علاوہ ایکسپو سینٹر کراچی میں بھی ویکسینیشن جاری ہے۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تیس سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے ، کورونا وائرس کی ویکسین کی سپلائی میں بہتری آرہی ہے، وفاق کی تمام اکائیوں میں ویکسین کی استعداد کار بڑی ہے ، اسی لیے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے ہر فرد کی کیٹگری میں اضافہ جاری ہے۔وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر اسد عمر نے کہا کہ ہم لوگوں کی ویکسینیشن کے لیے زیادہ عمر والوں سے کم عمر والوں کی طرف آ رہے ہیں،اس کی وجہ عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی محدود دستیابی اور ملک میں ویکسینیشن کی صلاحیت ہے ، مسلسل کوششوں سے ویکسین کی سپلائی اور ویکسینیشن کی صلاحیت مرحلہ وار بڑھائی جا رہی ہے، ویکسی نیشن کے لئے ہماری توجہ کا مرکز معاشرے کا کمزور اور خطرے سے دوچار طبقہ ہے۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا سے اموات کا خطرہ عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا جاتا ہے ، پاکستان میں 40 سال سے کم عمر افراد کی کورونا سے موت کی شرح ایک فیصد سے کم ہے ، اسی طرح 41 سے 50 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 1.8 فیصد ، 51 سے 60 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 3.8 فیصد اور 61 سے 70 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 7.2 فیصد ہے۔وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ 61 سے 70 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 7.2فیصد ، 71 سے 80 سال کی عمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 11.1فیصد ہے،80 سال سے زائدعمر کے لوگوں کی کورونا سے موت کی شرح 15 فیصد سے زائد ہوجاتی ہے ، ملک میں 40 سال سے کم عمر کی آبادی 77 فیصد ہے جس کی کورونا سے شرح اموات 9 فیصد ہے، 60 سال سے زائد عمر کی آبادی صرف 7 فیصد ہے جس میں کورونا سے شرح اموات 53 فیصد ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button