خوفناک سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا

کراچی(نیوز ڈیسک)سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحلوں سے ٹکراتا ہوا پاکستان کی جانب بڑھنے لگا ، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا ، طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان شدت اختیار کرتے ہوئے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے ، کراچی سے 1300 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود طوفان 18 گھنٹے میں اور بھی شدت اختیار کرے گا، ساحلی پٹی پر 17 سے 20 مئی تک آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس وقت یہ طوفان 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب یعنی بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے ،

طوفان سے بھارت کی 6 ریاستوں کے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر بڑی تعداد میں عوام نے نقل مکانی شروع کر دی۔محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سمدری طوفان کے باعث کراچی میں ہوائیں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جس کی وجہ سے سائن بورڈ گرنے اور کچی تعمیرات منہدم ہونےکے خدشات ہیں تاہم طوفان کے باعث کراچی شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے اور متوقع ہیٹ ویو کے سبب بلدیہ عظمیٰ کے مختلف محکموں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جب کہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابقکراچی کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ٹھٹھہ میں کیٹی بندر اور ساحلی پٹی پر طوفان کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، اس کے علاوہ 17 سے 20 مئی کے دوران ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر ، میرپور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں بارشیں ہو سکتی ہیں جب کہ اس دوران ہواؤں کی رفتار 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button