لاہور میں کوروناکیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک)صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں ایک بار پھر کورونا مثبت کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 23 اعشاریہ 53 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 847 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 670 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے جب کہ لاہور میں مزید 26 افراد ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں داخل کرائے گئے ، ملتان میں یہ تعداد 86 رہی ، فیصل آباد میں 42 ، شیخوپورہ میں 34 ، بہاولپور میں 27 اور بھکر میں کورونا کے 23 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری طرف پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث آج مزید 76 افراد جاں بحق ہوگئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 379 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 877,130 ہوگئی ، جن میں سے اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد68 ہزار 819 ہے، جن میں سے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔علاوہ ازیں ملک بھر میں 30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ، حکومت نے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسین رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں 30 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ، این سی او سی نے عوام سے ترجیحی بنیادوں پر ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرنے کی اپیل کی ہے ، جب کہ پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا ویکسی نیشن کے مراکز دوبارہ کھل گئے ہیں ، اس کے علاوہ ایکسپو سینٹر کراچی میں بھی ویکسینیشن جاری ہے۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تیس سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا وائرس کی ویکسین کی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے ، کورونا وائرس کی ویکسین کی سپلائی میں بہتری آرہی ہے، وفاق کی تمام اکائیوں میں ویکسین کی استعداد کار بڑی ہے ، اسی لیے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے ہر فرد کی کیٹگری میں اضافہ جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button