پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ختم

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات ختم، ملک میں غروب آفتاب 7بجکر 22 منٹ پر ہوا، چاند نظر آںے کا امکان 7 بجکر 59 منٹ تک تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ جبکہ ملک میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، لاہور سمیت کئی شہروں میں مطلع ابر آلود ہے، کئی شہروں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری جاری ہے، اس لیے ایسے موسم میں شوال کا چاند دکھنا ممکن نہیں۔

جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہے،غروب آفتاب 7بجکر 22 منٹ پر ہوگا، غروب آفتاب کے بعد 37 منٹ تک چاند نظر آ سکتا ہے۔دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت جاری ہے، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال اور زونل کمیٹیو ں کے ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات ، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اسی طرح ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہورہے ہیں۔ ملک بھر میں شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی مولانا احسان الحق کی صدارت میں پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہورہا ہے۔خیال رہے ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 12 مئی کو رات 12 بجکر 01 منٹ پرہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کل چاند نظر آئے گا، جبکہ پاکستان میں 12 مئی کو چاند نظر آںے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔شوال کے چاند کی پیدائش دیر رات سے ہونے کی وجہ سے ہی سعودی عرب سمیت وہ تمام ممالک جہاں 11 مئی کو 29 ویں روزہ تھا، وہاں چاند نظر نہیں آیا۔ پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار29 کی

بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے، عیدالفطر 14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ 12مئی کو ملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ اسی طرح قطر اور متحدہ عرب امارات نے بھی ماہ شوال کے چاند کا اعلان کردیا گیا۔ امارات میں کہیں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد (کل)بدھ کو 30 واں روزہ ہوگا۔ متحدہ عرب امارات میں عید جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button