میں مریم صفدر کا ترجمان نہیں ہوں ،محمد زبیر کا مریم صفدر کا ترجمان ہونے سے انکار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مریم صفدر کا ترجمان ہونے سے انکار کر دیا۔محمد زبیر نے اینکر کو کہا کہ میں مریم نواز کا ترجمان ہوں،مریم صفدر کا ذکر آپ کیوں کر رہے تھے۔جس پر صابر شاکر نے کہا کہ کہ صفدر مریم نواز کے شوہر کا نام ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ مریم کی پہچان مریم نواز کے نام سے ہے۔اور میں مریم نواز کا ہی ترجمان ہوں۔ہم سب کے لئے ان کا نام مریم نواز ہے اور وہ اسی نام سے پہچانی جاتی ہیں نام پر جھگڑا نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ 05 اکتوبر2020ء کو مسلم لیگ ن نے پارٹی کی مرکزی ترجمان او سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری کی سربراہی میں سپوکس پرسنز کمیٹی تشکیل دی۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کیا گیا۔۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ محمد زبیر پارٹی قائد اور مریم نواز سے متعلق ترجمانی کی ذمہ داری انجام دیں گے۔ سپوکس پرسنز کی کمیٹی میں مصدق ملک،محسن رانجھا،طلال چوہدری، عظمیٰ بخاری اور عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔کمیٹی کی تشکیل سے قبل مریم ارنگزیب ہی تمام ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سپوکس پرسنز کمیٹی کی تشکیل پنجاب میں حکومت مخالف صف بندی کا حصہ ہے۔ن لیگ نہیں چاہتی کہ حکومت مخالف تحریک کے دوران ہر ن لیف کا رہنما الگ الگ بیان جاری کرے۔ ماضی میں اس طرح کی افواہیں گردش کرتی رہیں کہ محمد زبیر نے نواز شریف کے نمائندے کی حیثیت سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button