ن لیگ کے سینئررہنما ٹک ٹاک اسٹار بن گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر ٹک ٹاک سٹار بن گئے۔ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے اپنے منفرد اور دبنگ انداز میں ٹک ٹاک پر انٹری دی، یہی نہیں مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما شیخ روحیل اصغر نے دھوتی کرتہ پہن کر مختلف گانوں پر ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بھی شوٹ کی۔ ویڈیو میں شیخ روحیل اصغر منفرد انداز میں چلتے ہوئے آتے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں مختلف گانے چل رہے ہوتے ہیں۔ایم این اے شیخ روحیل اصغر کی ٹک ٹاک ویڈیوز لیگی کارکنوں میں بھی مقبول ہورہی ہیں۔ جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے

ایم این اے ہونے کے باوجود ٹک ٹاک بنانے اور اسے اپ لوڈ کرنے کو غیر سنجیدگی سے منسوب کیا ہے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اس قدر سینئیر سیاستدان ہونے کے باوجود شیخ روحیل اصغر نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کر دی ہیں جو ان کے امیج کو بالکل زیب نہیں دیتا، یاد رہے کہ 2017ء میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن بائیٹ ڈینس کی طرف سے متعارف کی گئی تھی، جو انتہائی کم عرصہ میں عوام کی پسندیدہ ایپ بن گئی۔اس ایپلی کیشن کو ہرعمر کا انسان استعمال کررہا ہے، ٹک ٹاک 33 زبانوں میں موجود ہے، دنیا بھر سے لوگ اپنی ویڈیو اس پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔ پاکستان میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنہیں شاید کوئی جانتا تک نہیں تھا، اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ان میں سے کئی افراد راتوں رات اس ایپلی کیشن کے ذریعے اسٹار بن گئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button