انسانیت کیلئے کھڑا ہونے کیلئے ہمیں صرف انسان بننا ہے،بابراعظم فلسطینیوں کیلئے دعاگو

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کیلئے کھڑا ہونے کیلئے ہمیں صرف انسان بننا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس ٹویٹر اور انسٹاگرام پر بابراعظم نے لکھا کہ ’فلسطین کے لوگوں کے لئے دعاگو ہوں، انسانیت کے لئے کھڑا ہونے کے لئے ہمیں صرف انسان بننا ہے‘۔بابراعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ مسجد اقصیٰ کی تصویر بھی شیئر کی۔قومی ٹیم کے کپتان کے پیغام کو ان کے اکائونٹس پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ

بمباری سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے، شہداء میں 13 بچے اور مزاحمتی تنظیموں کے کئی رہنما بھی شہداء میں شامل ہیں، ایک ہزار سے زائد افراد زخمی، درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بنادی گئی ہیں۔حماس کی جانب سے بھی جواب میں اسرائیل پر راکٹوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں اشکیلون میں تیل کی پائپ لائن میں آگ لگنے کے ساتھ ساتھ بس تباہ، 3 اسرائیلی ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہر لد میں شدید کشیدگی جاری ہے اور یہودی شدت پسندوں نے کئی گاڑیوں کوآگ لگا دی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button