کشمیر کے معاملے پر ن لیگ وزیراعظم کی حمایت میں کھڑی ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ن لیگ نے پہلی بار وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تائید کردی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اظہار یکجہتی کے لیے فلسطینی سفارتخانے کا دورہ کیا۔فلسطینی سفارتکاروں نے فخر کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم ہمارے ساتھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔کشمیر کا مسئلہ حکومت نے متنازعہ کر دیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر جو موقف اپنایا اس کی حمایت کرتے ہیں کچھ دن پہلے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ 370 کی کوئی

حیثیت نہیں ہے مسئلہ A/35 کا ہے۔آج وزیراعظم نے واضح کر دیا ہے کہ ہندوستان نے آرٹیکل 370 پر عمل کیا ہے اسے واپس لیے بھی بغیر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔پاکستان کا موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔وزیراعظم نے اس کا ذکر نہیں کیا۔بیک ڈور چینل سے بات چیت کر سکتا ہے فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نیب کیسوں سے کیا تعلق ہے، یہ غیرقانونی اور غیراخلاقی باتیں کر رہے ہیں۔خیال رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے لائیو سیشن کے دوران کہا تھا کہ مغربی دنیا جب بھی اس طرح کا کوئی ایشو اٹھاتی ہے تو وہ اس لئے نہیں آتی کہ انہیں انسانیت کی فکر ہے بلکہ بدقسمتی سے وہ اسے اپنی خارجہ پالیسی کے لیے استعمال کرتی ہے۔مغربی ممالک کو چین سے خوف ہے اور وہ بھارت کو چین کے خلاف تیار کر رہے ہیں۔اگرچہ بھارت چین کے مقابلے میں کھڑا نہیں ہو سکتا بلکہ اس طرح سے وہ مزید برباد ہو گا لیکن اس کے باوجود مغربی ممالک بھارت کو چین کے مقابلے میں کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مغربی ممالک یہ بھول جاتے ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے۔اب امریکی اخبار بھی بھارتی مظالم پر آواز اٹھا رہے ہیں ، پہلا ایسا نہیں ہوتا تھا اس میں پاکستانی حکومت نے اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں ایک بات واضح کر دوں جب تک بھارت 5 اگست کو اٹھایا گیا قدم واپس نہیں لیتا تب تک ک بھارت سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button