پاکستان میں کورونا مریضوں میں بلیک فنگس کا انکشاف

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پاکستان میں کورونا سے متاثر ہ مریضوں میں بلیک فنگس کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں بلیک فنگس سے 4 کورونا مریضوں کا انتقال ہو گیا جبکہ متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب ماہرین کاکہنا ہےکہ متعدد سینٹرزکی جانب سے بلیک فنگس کے یہ کیسز رپورٹ نہیں کیے گئے۔متعدی امراض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک فنگس دماغ اور پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے، یہ وہی فنگس ہے جو روٹیوں میں لگتا ہے۔خیال رہے کہ مریضوں میں اس مہلک فنگس انفکیشن کی تشخیص مشکل سے ہوتی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 869 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 22 ہزار 117، سندھ میں 2 لاکھ 94 ہزار 251،

خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 25 ہزار 392، بلوچستان میں 23 ہزار 655، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 407، اسلام آباد میں 78 ہزار 560 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 616 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 71 ہزار 692 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 707 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 104 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 210 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 188، سندھ میں 4 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 668، اسلام آباد میں 718، بلوچستان میں 255، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 509 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button