فردوس عاشق اعوان نے کورونا کے پیش نظر عید ملنے کا طریقہ بتادیا

لاہور (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کورونا کے پیش نظر عید ملنے کا طریقہ بتادیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ عوام کوروناایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، کورونا لاک ڈاوَن لگانےکا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری ہوچکا ہے ، عید پر بوسہ اور گلے ملنے کی بجائے دل کو دل سے ملائیں ، فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ باہر جانے کی جلدی نہ کریں عید پاکستان میں کریں۔لاہور میں پریس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے کی بجائے بیرون ملک جانا چاہتے تھے ،

اس سے پہلے نوازشریف نے کہا تھا کہ 4 ہفتے میں علاج کرواکرواپس آوَں گا جب کہ شہبازشریف نے نواز شریف کی گارنٹی دی تھی ، نوازشریف کوواپس لانے کی بجائے شہباز شریف نے فرار ہونے کی کوشش کی ، شہبازشریف پرکرپشن ، منی لانڈرنگ اورکک بیکس کےالزامات ہیں وہ ان کا سامنا کریں اور عید بھی پاکستان میں کریں ، آپ کوباہرجانےکی کیا جلدی ہے، اصل میں آپ کی جائیدادیں اوراولاد باہر ہیں ، عید بھی آپ باہر منانا چاہتے ہیں ، علاج معالجےکی آڑمیں یہ لوگ باہراپنی جائیدادیں بچانے کیلئے ہاتھ پاوَں مار رہے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یکساں قانون کے نفاذ کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں ، نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کیلئے اصلاحات کر رہے ہیں ، وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سےاپناوعدہ پوراکیا ، وزیراعظم نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوووٹ کاحق دیا کیوں کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں کثیرزرمبادلہ بھیجتے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگا لیں ، شہبازشریف لندن ضرور جائیں گے ، یہ روک سکتے ہیں تو روک لیں ، انہوں نے کہا کہ احتساب کا عمل اب وینٹی لیٹر پر ہے ، نیب شہبازشریف کےخلاف ایک روپےکی کرپشن ثابت نہ کرسکا ، شہبازشریف نے 10سال پنجاب کی خدمت کی، نیب میاں شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن کک بیکس کا الزام نہیں لگاسکا ، شہزاد اکبر اور فواد چوہدری جتنا زور لگانا ہے لگالیں ، شہبازشریف بیرون ملک ضرورجائیں گے ، یہ روک سکتے ہیں تو روک لیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button