میں گذشتہ 25 سال سے جمعة الوداع کا روزہ رکھ رہا ہوں، مرکنڈے کاٹجو

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے گذشتہ پچیس سالوں سے روزہ رکھنے کا انکشاف کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 25 برس سے رمضان کے آخری جمعے کو روزہ رکھتا ہوں اور میں یہ روزہ مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے رکھتا ہوں۔اپنے ٹویٹر پیغام میں مرکنڈے کاٹجو نے دنیا بھر میں موجود غیر مسلموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی روزہ ضرور رکھیں۔سابق چیف جسٹس نے ٹویٹر پیغام میں سحر و افطار کے اوقات کار بھی

بتائے اور یہ بھی بتایا کہ وہ سحر و افطار کے دوران کے اوقات میں کھانے پینے سے گریز کریں۔واضح رہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھارت کے کئی علاقوں میں مذہبی ہم آہنگی دیکھنے کو ملتی ہے ، کہیں ہندو مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے افطار کا اہتمام کرتے ہیں تو کہیں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے افطاریاں بانٹتے ہیں۔حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ممبئی پولیس کے ایک اہلکار کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکار کو مسلم کمیونٹی سے کورونا وائرس سے نجات کے لیے رمضان المبارک میں خصوصی دعا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پولیس اہلکار نے مسلم کمیونٹی کے لیے رمضان المبارک کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ آپ سب کی مراد پوری کرے۔ہم درخواست کرتے ہیں کہ جو لوگ نماز ادا کرتے ہیں ، برائے مہربانی اللہ تعالیٰ سے گزارش کیجئیے کہ یہ کورونا جو ہمارے لوگوں کو لے کر جا رہا ہے ، تکلیفوں میں ڈال رہا ، اُس کو ختم کر دے۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ میں نے سُنا ہے کہ تراویح کی نماز میں مانگی جانے والی دعا جلدی سنی جاتی ہے لہٰذا آپ تہہ دل سے نماز میں یہی مانگیں کہ کورونا ہمارے شہر اور ملک سے چلا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button