عوامی سواری عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی، ہنڈا نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

لاہور(نیوز ڈیسک) اٹلس ہنڈا نے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ، جس کے ساتھ ہی عوامی سواری مزید مہنگی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اٹلس ہنڈا کی طرف سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 1600 سے 3000 تک اضافہ کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے عام آدمی کی سواری موٹرسائیکل بھی لوگوں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اٹلس ہںڈا سی 125 کی قیمت 3000 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 39 ہزار500 روپے کی ہوچکی ہے ، جب کہ سی ڈی 70 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت میں 1600 روپے اضافہ کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے اس کی قیمت

بڑھ کر 84 ہزار500 روپے ہوگئی ہے ، اس کے علاوہ سی ڈی 100 سی سی کی قیمت بھی 3000 روپے بڑھائی گئی ہے ، جس کی نئی قیمت 1 لاکھ17 ہزار500 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ ہنڈا کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے پہلے اپریل کے مہینے میں بھی کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہنڈا کی سی ڈی 70 ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ 82 ہزار 900 روپے جب کہ سی جی 125 ایک ہزار 600 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 36 ہزار 500 روپے میں فروخت کی گئی ، اسی طرح اٹلس ہونڈا نے جنوری 2021ء کے دوران دوسری مرتبہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا ، اس سے قبل جنوری کے آغاز پر بھی کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکل ماڈلز کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا ، علاوہ ازیں گذشتہ برس نومبر میں بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے باوجود جاپانی اور چینی بائیک اسمبلرز نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 500 سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button