عامر لیاقت لائیو ٹرانسمیشن کے دوران سو گئے، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی اور معروف اینکر عامر لیاقت حسین کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔۔چند روز قبل پاکستانی اداکارہ صبور علی کی جانب سے میزبان عامر لیاقت کو لائیو ٹرانسمیشن کے دوران دیاگیا تیکھا جواب انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گیا۔گزشتہ دنوں صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کے رمضان شو میں بطور مہمان شرکت کی گئی، ا س دوران صبور علی اور عامر لیاقت کے دوران ہونیوالی لفظوں کی جنگ نے انٹرنیٹ صارفین کو خوب ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔لائیو رمضان ٹرانسمیشن کے دوران صبور علی کی جانب سے عامر لیاقت کو ترکی بہ ترکی جوابات دیئے گئے۔

صبور علی نے حاضر دماغ اداکارہ ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عامر لیاقت کے بے تکے جملوں کا بھی مہارت سے سامنا کیا۔صبور علی کے عامر لیاقت کو شو کے دوران دیئے گئے متعدد جوابوں کو کسی منچلے کی جانب سے ایڈٹ کر کے خوب وائرل کیا جا رہا ہے ۔اور اب حال ہی میں عامر لیاقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ لائیو ٹرانسمیشن میں شرکت کیے ہوئے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت لائیو ٹرانسمیشن کے دوران سو گئے۔اینکر کی جانب سے عامر لیاقت سے سوال پوچھا جاتا ہے تاہم اس دوران وہ نیند کے مزے لے رہے ہوتے ہیں۔عامر لیاقت کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر کئی میمز بن چکے ہیں۔صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ صرف عامر لیاقت ہی ایسا کر سکتے ہیں۔ایک صارف نے عامر لیاقت کے انتخاب پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ 50 روپے کاٹ اوور ایکٹنگ کے ‘ایک صارف نے عامر لیاقت کو دنیا کا سب سے بڑا اداکار قرار دے دیا۔اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے عامر لیاقت کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button