2021ء خطرناک سال ہے ، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیں گے، پیشگوئی کردی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) اپنے خوابوں اور سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ 2021 خطرناک سال ہے اور عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ عوام کا عمران خان پر اعتماد ختم ہو چکا، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان بھی پریشان ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ 2021 خطرناک سال ہے، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے، 2023 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ منظور وسان اپنی سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور ہیں، ماضی میں ان کی جانب سے کی گئی کئی پیشگوئیاں صحیح بھی ثابت ہوئی ہیں۔اسی حوالے سےسینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ وزیراعظم اسمبلیاں توڑیں گے توعدم استحکام مزید پیدا ہوگا، کورونا بحران کی صورت میں وزیراعظم کو اسمبلیاں توڑنے کی بات نہیں کرنی چاہیے، بحرانوں میں ہی لیڈر بنتے ہیں، اسد عمر کے بیان پر ابھی تک کوئی تردید بھی نہیں کی گئی ، ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات پر بات کی اپوزیشن کو دعوت بھی دی، متضاد اطلاعات ہیں کہ جہانگیرترین انکوائری میں ڈاکٹر رضوان کی واپسی ہوگئی ہے، علی ظفر بھی کررہے ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اسد عمر کی بات پر وضاحت نہیں ہے ، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں وزیراعظم اکثر کہتے ہیں میں اسمبلیاں توڑ دوں گا ، حال ہی میں جب وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے جارہے تھے تو اس وقت بھی وزیراعظم کا اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ تھا، لیکن ان کواعتماد کا ووٹ مل گیا ، وزیراعظم اسمبلیاں توڑیں گے تو پھر کیا ہوگا؟ یہ بات وزیراعظم کو کرنی ہی نہیں چاہیے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button