یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں توہین رسالت کی آڑ میں پاکستان مخالف قرارداد منظور ہونے پر حکومت پاکستان متحرک ، بڑافیصلہ کرلیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیرعظم عمران خان نے کہا کہ ختم نبوتﷺ کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہوگا، اجلاس میں کہا گیا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے متعلق اجلاس ہوا۔یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرارداد کا معاملہ زیربحث آیا، اجلاس میں یورپی یونین کی قرار داد میں اٹھائے گئے نکات سے متعلق مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں رائے دی گئی کہ جی ایس پی پلس معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔ جبری گمشدگی، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد پر غور ہوگا اور قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں دریں اثنا اتوارکومشیرپارلیمانی امورڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم کو ٹیلیفون کرکے انتخابی اصلاحات سے متعلق بین الوزارتی پیش رفت سے آگاہ کیا . دوران گفتگو وزیراعظم نے ڈاکٹر بابر اعوان کو انتخابی اصلاحات کے لئے بڑے پیمانے پر مشاورتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی‘وزیراعظم نے کہا الیکشن میں دھاندلی کسی ایک سیاسی جماعت کا مسلئہ نہیں، پاکستان کا مستقبل جمہوریت اور آئین کی بالادستی سے وابستہ ہے اور شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں،انتخابی عمل پر قوم کا اعتماد بحال کریں گے،وزیراعظم نے کہا ماضی میں انتخابات کو شفاف بنانے پر کوئی ٹھوس کام نہیں ہوا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button