فردوس عاشق اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر کے معاملے پر ردعمل سامنےآگیا، ناقدین کو کھری کھری سنادیں

لاہور ( نیوز ڈیسک ) معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کا اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کے معاملے پر رد عمل سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے اس معاملے پر مریم نواز کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ شاہی خاندان کی جعلی راجکماری کے نزدیک ان کے اباجی، چچا اور رانا ثناء اللہ کی بیورو کریٹس اور ان کی اولادوں کو دی گئی دھمکیاں حلال ہیں جبکہ اے سی کی دانستہ کوتاہی کی نشاندہی کرنا حرام ہے۔عوام جان چکے ہیں شاہی خاندان کے کرپٹ لٹیروں کا مقصد کرپشن بچانا ہے جبکہ ہمارا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت مافیا کے

خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔کھوکھلے دعووں سے میڈیا کے سامنے شو بازیوں کے برعکس بزدار حکومت حقیقی عوامی خدمات کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔چھاپہ مار کارروائیوں میں ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کی گرفتاریاں جرمانے اور مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی طرف سے رمضان بازار میں اسسٹنٹ کمشنر پر اظہارِ برہمی کے ‏واقعے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا سخت ردعمل آیا تھا، سابق وزیر اعطم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم ‏نہیں ، رمضان بازاروں ميں غيرمعياری اور مہنگی اشياء حکومتی نالائقی کا ثبوت ہیں ، اپنی ناکامی اور بدترین کارکردگی کاغصہ سرکاری افسران پر ‏نکالنا فرعونیت ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اہنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان بازارميں خاتون اسسٹنٹ ‏کمشنر سے سلوک قابل مذمت ہے ، سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر اس مقام تک پہنچتے ہیں ، ‏سول سرونٹس اوربیوروکریٹس سلیکٹ ہوکرنہیں آتے ، سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم بھی نہیں ہیں ، وزیرہونے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا یہ رعونت ‏قابل قبول نہیں ، سونیاصدف سے معافی مانگی جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button