غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی، مہنگائی 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ملک میں مہنگائی 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اپریل میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھ کر 11.1 فیصد ہو گئی۔ مارچ 2021 میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 9.1 اور اپریل 2020ء میں 8.5 تھی۔جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی اوسط شرح 8.62 فیصد رہی۔ ماہانہ بنیاد پر اپریل میں مہنگائی کی شرح ایک فیصد بڑھ گئی۔ مارچ میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.4 فیصد اضافہ اور اپریل 2020ء میں 0.8 فیصد کمی آئی تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد تک پہنچ گئی۔

شہری علاقوں میں مہنگائی مارچ کی سطح 8.7 سے بڑھ کر 11 فیصد اور دیہات میں 9.5 سے بڑھ کر 11.3 فیصد تک جا پہنچی۔حساس انڈیکس (ایس پی آئی) کے تحت مہنگائی مارچ کی سطح 18.7 سے بڑھ کر 21.3 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ہول سیل انڈیکس کے تحت مہنگائی کی شرح مارچ کی سطح 14.6 سے بڑھ کر 16.6 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں ٹماٹر 67.70، سبزیاں 29.55، پھل 22.32، آلو 15.81، مرغی 7.31، کوکنگ آئل 2.99 اور گوشت 1.64 فیصد مہنگا ہوا۔دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 55.54، پھل 25.20، سبزیاں 21.71، آلو 12.15، کوکنگ آئل 2.25 اور گوشت 1.59 فیصد مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اپریل تک مرچ پاؤڈر 86.29 فیصد مہنگا ہوا۔ انڈے 44.35 اور ادرک 39.30 فیصد مہنگا ہوا۔ جولائی تا اپریل آلو 35.78 اور گندم 32.22 فیصد مہنگی ہوئی۔اس دوران لوبیا 24.55 اور چینی 23.44 فیصد مہنگی ہوئی۔ دال ماش 23.01 اور خوردنی گھی 19.79مہنگا۔ دال مونگ 19.78 اور آٹا 15.24 فیصد مہنگا ہوا۔ایک سال میں مرغی 93، ٹماٹر 81 اور انڈے 42 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی 31.62 فیصد اضافہ ہوا۔ اشیائے خورونوش کے علاوہ اپریل میں بجلی کی قیمت میں 29.6، سوتی کپڑا 16.56، جوتے 16.24، کلینک فیس 12.81، ہوزری 12.55، تیار شدہ ملبوسات 12.08، گرم مصالحہ جات 136.43، فرنس آئل 59.56،

باجرہ 47.33، لکڑی 37.19 اور تمباکو کی قیمت میں 28.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئلہ 7.76، دالیں 3.79 اور سیرئیلز کی قیمت میں 3.76 فیصد کمی ہوئی۔سائیکل 31.36، موٹر سائیکل 10، بجلی کے تار 15.05، ٹریکٹر 6.64، ایئر کنڈیشنرز 12.47، پائپ فٹنگز 19.89 اور سریا کی قیمت میں 13.84 فیصد اضافہ ہوا۔ فوم 6.57، سیمنٹ 12.12، اینٹ و سیمنٹ بلاک 12.31، شیشہ 13.25، پلاسٹک مصنوعات 10.31، پینٹس اور وارنش 10.05، کیڑے مار ادویات 28.49، کھاد 16.30، کیمیکلز 11.46، موبل آئل 5.09، فرنس آئل 59.56، ڈیزل آئل 15.80، موٹر سپرٹ 11.08، رضائیاں 7.22، بیڈشیٹس 9.30، کمبل 8.82، ڈیری مصنوعات 8.21، آئس کریم 17.59، کھل بنولہ 19.59، خشک میوہ جات 16.21، خشک دودھ 23.04 اور آئل سیڈ کی قیمت میں 16.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button