ادکارہ حرا مانی کو گھر کے باہر گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حرامانی کو گھر کے باہر ملزمان نے نقدی اور طلائی زیوات سے محروم کردیا، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان نے گاڑی کو دونوں طرف سے گھیرے میں لیکر لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حرامانی کی کار گھر کے دروازے پر آکر رکی، تو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے انہیں یرغمال بنالیا، 2 موٹر سائیکلیوں

پر 2 ملزمان سوار تھے، جنہوں نے چند لمحوں میں ہی اداکارہ سے لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے۔اداکارہ اور ان کے بچوں کو لوٹنے کی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین میں ایک خوف پیدا ہوگیا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوگیا ہے کہ اب ہم اپنے گھروں کے باہر بھی محفوظ نہیں ہیں ، واضح رہے کہ حرا مانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ان کے شوہر مانی کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے جبکہ اس جوڑی کے دو بیٹے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button