عمران خان آپ زیادہ چالاک نہ بنیں، چوری کا حساب دو اور فوری مستعفی ہوجائیں،مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہے ، این اے249 میں پی ٹی آئی آخری نمبر پر تھی ، عمران خان کوآپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں،اس ڈسکہ سے منسلک نہ کریں وہاں پی ٹی آئی پر دھاندلی کا الزام تھا۔ انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں تمہاری جماعت تحریک انصاف پر دھاندلی کرنے کا الزام تھا، ڈسکہ میں تمہاری الیکشن سے راہ فرار کی کوشش کے باوجود عوام نے آپ کو دو بار دھول چٹائی۔

این اے 249 میں تحریک انصاف آخری نمبر رہی، اس لیے عمران خان کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، مہربانی کرکے آپ اس الیکشن کو ڈسکہ الیکشن سے منسلک کرنے کی کوشش نہ کریں، کیونکہ عوام نے آپ کو باربار مسترد کردیا ہے۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ چالاک نہ بنیں، اور فارن فنڈنگ کیس سے بچنے کیلئے اپنے بیان کو الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالنے کیلئے استعمال نہ کریں۔اپنی چوری کا حساب دو۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ این اے 249 میں کم ٹرن آؤٹ کے باوجود تمام جماعتیں دھاندلی کے الزام لگا رہی ہیں۔ کچھ ایسا ہی ڈسکہ اور سینٹ کے الیکشن میں بھی ہوا۔ الیکشن 1970 کے علاوہ تمام پر دھاندلی کے الزامات لگے، شفافیت پر سوال اٹھے۔ ہم نے صرف 4 حلقوں کے معائنے کی بات کی تھی، ان 4 حلقوں میں دھاندلی ثابت بھی ہوئی۔جوڈیشل کمیشن کے قیام میں ہمیں 1 برس اور 126 دن کا دھرنا دینا پڑا۔جوڈیشل کمیشن نے انتخابات میں 40 خرابیوں کی نشاندہی کی۔وزیراعظم نے مزید کہا اصلاحات کا مقصد موجودہ انتخابی نظام کو بہتر کرنا ہے ۔اصلاحات کا مقصد موجودہ انتخابی نظام کو بہتر کرنا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور دستیاب ای وی ایم میں سے ایک کو چنیں۔ ٹرمپ کی ٹیم نے 2020 کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی ہر کوشش کی لیکن ٹیکنالوجی کے استعمال سے امریکی الیکشن میں کوئی بےضابطگی سامنے نہ آئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایک سال سے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر تعاون کا کہہ رہے ہیں انتخابی شفافیت کے باعث جمہوریت بھی مضبوط ہوگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button