نائجیریامیں گلوکار کو توہین رسالت کے جرم میں عبرتناک سزا سنادی گئی

نائجیریا (نیوز ڈیسک ) نائیجیریا کے گلوکارکو توہین رسالت پر سزائے موت کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شمالی نائجیریا میں ایک اسلامی عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں ایک 22 سالہ گلوکار کو سزائے موت سنا دی ہے۔ شمالی نائیجیریا میں ایک شرعی عدالت نے ایک موسیقار اور گلوکار کو نغمے میں بعض نازیبا الفاظ کے استعمال پر توہین رسالت کے جرم میں پھانسی کی سزا سنادی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست کانو میں ایک شرعی عدالت نے 22 سالہ موسیقار اور گلوکار یحیی امینو شریف کو توہین رسالت کا قصوروار قرار دیتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنائی ۔

شرعی عدالت نے امینو شریف کو ان کے ایک نغمے میں پیغمبر اسلام محمد صل اللہ علیہ وسلم کے لیے توہین آمیز الفاظ کے استعمال کا مرتکب پایا اور انہیں پھانسی کی سزا سنائی ہے عدالت نے تاہم انہیں اس فیصلے کے خلاف اعلی عدالت میں اپیل دائر کرنے کا اختیار دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس شخص نے مبینہ طور پر ایک گانے کو واٹس ایپ پر پھیلایا تھا۔ وہ جو گانا گا رہا تھا وہ بالکل غیر واضح ہے۔ اس گلوکار کو تاہم فیصلے کے خلاف اپیل کی اجازت ہے۔ شمالی نائجیریا میں واقع کانو ان ریاستوں میں سے ایک ہے، جہاں شرعی قانون نافذ ہے۔ اگرچہ 1999 ء سے اب تک متعدد افراد کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے ، لیکن اب تک پھانسی کی صرف ایک ہی سزا پر عمل درآمد ہوا ہے۔قبل ازیں تیونس میں قرآن طرز کی پوسٹ پر بلاگر کو قید کی سزا سنا دی گئی۔ تیونس میں ایک بلاگر کو قرآن کی آیت کی صورت میں کووڈ 19 کے حوالے سے طنزیہ پوسٹ شیئر کرنے پر چھ ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔28 سالہ ایمنا چارکی کو مئی میں فیس بک پر پر ایک پیغام شیئر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جس میں انہوں نے عوام سے اسلام کی مقدس کتاب کے انداز میں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ایمنا چارکی کا حالیہ انٹرویو میں کہنا تھا کہ کہ ان کا کسی کو صدمہ پہنچنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن انہیں یہ پوسٹ دلچسپ لگی۔اٹھائیس سالہ بلاگر کو مذاہب کے مابین نفرت بڑھانے کے لیے تیونس کی ایک عدالت میں قصوروار قرار دیا گیا۔جس کے بعد انہیں سزا سنائی گئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button