جائیدادیں اپنے حلال کے پیسوں سے بنائیں ، تمہاری طرح چندہ نہیں کھایا، مریم نواز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔اس سے قبل وزیراعظم نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیداد بنائی جس پر مریم نواز کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو براہ راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جائیدادیں اپنے حلال کے پیسوں سے بنائی،تمہاری طرح چندہ، اے ٹی ایم یا اور غیر ملکیوں کا پیسہ نہیں کھایا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ک ہ اللہ اس کو عزت اور کامیابی دیتا ہے جو اللہ کی مخلوق کے لیے کچھ کرتا ہے، 2013 میں جب خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو وہاں امن و امان کا برا حال تھا، تین چار سال مخالفین کہتے رہے کہاں ہے نیا پختونخوا اور نیا پاکستان، ایک سیاست دان دوست نے مشورہ دیا کہ آپ پنجاب پر توجہ دیں کیونکہ خیبر پختونخوا میں آپ کی دوبارہ حکومت نہیں آئے گی لیکن 2018 کے الیکشن میں ہمیں وہاں دو تہائی اکثریت ملی. انہوں نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت اس لیے ملی کیونکہ وہاں غربت میں کمی آئی، یو این ڈی پی نے خود اپنی رپورٹ میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں غربت میں کمی آئی، رپورٹ کے مطابق صوبے میں سب سےتیزی سے غربت کم ہوئی. وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان پر وہ توجہ نہیں دی گئی جو اسے ملنی چاہیے تھی اس لیے یہ پیچھے چلا گیا، پاکستان اس وقت ترقی کرے گا جب نچلا طبقہ اوپر آئے گا، چین نے بھی غریب طبقے کو اوپر اٹھا کر تریق کی انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں ترقی کا ماڈل یہ تھا کہ انہوں نے محلات نہیں بنائے، ہمارے حکمرانوں نے لندن کے امیر ترین علاقوں میں جائیدادیں لیں، لندن کے ان علاقوں میں جائیدادیں لیں جہاں برطانوی وزیر اعظم بھی نہیں لے سکتا.

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button