پیارے خان نامی شخص نے اپنے اثاثے فروخت کرکے کروڑوں روپے مالیت کے آکسیجن ٹینکرز خرید کر کورونا مریضوں کو عطیہ کردیے

دہلی( نیوز ڈیسک )بھارت میں کورونا کی تباہ کن صورتحال، مسلمان امدادی اقدامات میں سب سے آگے، پیارے خان نامی مسلمان نے اپنے اثاثے فروخت کر کے کروڑوں روپے مالیت کے آکسیجن ٹینکرز کورونا مریضوں کو عطیہ کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق بھار ت میں کورونا کے کیسز میں دن بہ دن لاکھوں افراد کے اضافے کی وجہ سے آکسیجن کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ملک کے 70 فیصد ہسپتالوں میں آکسیجن کے ذخائر انتہائی قلیل رہ گئے ہیں۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے تو اقدامات کیے ہی جا رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ بھارت کے مسلمان بھی امداد ی اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

حال ہی میں پیارے خان نامی مسلمان نے اللہ کے بندوں سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اثاثے فروخت کروڑو ں روپے مالیت کے آکسیجن ٹینک ہسپتالوں کو عطیہ کر دیے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے کی وجہ سے دو امریکی سفارت کار بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا کے مزید 3 لاکھ 52 ہزار مریض سامنے آ گئے، جبکہ مجموعی کیسز تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ سے زائد ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں مزید 2 ہزار 688 افراد جان سے گئے، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہو گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا کی صورتحال اس قدر خوفناک ہے کہ ہر 4 منٹ بعد ایک مریض کے موت واقع ہو رہی ہے۔جبکہ بھارت مین کورونا کی تباہ کاریوں کے حوالے سے امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔ برطانوی ماہرین نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں تاحال کورونا کی تیسری لہر کا نقطہ عروج نہیں آیا، مئی کے پہلے ہفتے کے دوران بھارت میں کورونا کیسوں کی روزانہ تعداد 5 لاکھ تک ہونے کا امکان ہے۔اس تمام صورتحال میں بھارت کے دارالحکومت دہلی میں لاک ڈاون میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔جبکہ ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے تسلیم کرلیا ہے کہ کورونا کی لہر نہیں بھارت میں کورونا طوفان آیا ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریڈیو پر خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button