پاکستان کے اہم علاقے میں دھماکہ، پولیس اہلکار نشانہ بن گئے، افسوسناک اطلاعات موصول

چمن (نیوز ڈیسک) چمن کے بازار کے علاقہ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق چمن کے قلعہ عبد اللہ بازار میں کھڑی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ کچھ دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ، دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب ریمورٹ کنٹرول بم کا تھا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ متاثرہ علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں