کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے،عالمی ادارے نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )ایشیائی ترقیاتی بینک نے خوشخبری سنائی ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک 2021ء جاری کیا ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 2021ء میں صنعتوں کی پیداوار میں اضافے کا امکان ہے جب کہ مینو فیکچرنگ اور تعمیراتی شعبے میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے ، ریٹیل اور ٹریڈ شعبے کی بحالی سے سروسز سیکٹر میں ترقی ہورہی ہے کیوں کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت بحال ہورہی ہے جس کی وجہ سے رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے

اور آئندہ سال پاکستان کی جی ڈی پی 4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جب کہ کپاس کی پیداوار میں کمی اور زرعی شعبہ کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے ، 2021ء میں مہنگائی کی شرح 8 اعشاریہ 7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔اپنی سفارشات میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل درآمد کرے ، نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے لیے ایس ایم ایز کو سپورٹ کیا جائے جب کہ پاکستان کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرے۔ دوسری طرف آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کیلئے مزید قرض کی منظوری دے دی ، منظور کیے گئے 30 کروڑ ڈالرقرض سے 300 میگاواٹ پن بجلی بنانے کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا ، ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کیے گئے ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے لیے منظور کی گئی رقم سے 300 میگاواٹ پن بجلی بنانےکامنصوبہ مکمل کیاجائےگا ، یہ منصوبہ بالاکوٹ کے قریب دریائے کنہار پر تعمیرہوگا ، پن بجلی بنانے کا منصوبہ کلین توانائی پیدا کرنے کا ہے ، مزکورہ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی سکیورٹی میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button